جمیل لوہار کی نعت”جس دا ہے دوجگ تے سایہ“سوشل میڈیا پر مقبول

جمیل لوہار کی نعت”جس دا ہے دوجگ تے سایہ“سوشل میڈیا پر مقبول

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف فوک گلوکار جمیل لوہار کی نئی نعت”جس داہے دوجگ تے سایہ“سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر گئی۔ اس نعت کی ویڈیو کو گذشتہ روز معروف کمپنی نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا تھا جس نے مقبولیت حاصل کرلی تھی۔اس نعت کی شاعری نذیر عباس نے لکھی تھی جبکہ اس کی کمپوزیشن جمیل لوہار کی تھی اس نعت کو الفیض سٹوڈیو میں ریکارڈ کیا گیاتھا۔ جمیل لوہار نے بتایاکہ وہ اپنے پرستاروں کے مشکور ہیں جنہوں نے ان کی نئی نعت کو پذیرائی بخشی۔

مزید :

کلچر -