ہیرسنگھار کی وفات پر گلوکار شاہد سونو کا اظہار تعزیت

ہیرسنگھار کی وفات پر گلوکار شاہد سونو کا اظہار تعزیت

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ و اداکارہ ہیر سنگھار کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بھنگڑا کنگ گلوکار شاہد سونونے کہاکہ ہیر سنگھار ایک عرصہ سے کینسر جیسے موذی مرض اور معاشرے کی بے اعتناعیوں کا مقابلہ کررہی تھیں ان کی موت کا ذمہ دار کینسر سے زیادہ خود غرض معاشرہ بھی ہے۔شاہد سونو کا کہنا تھا کہ ہیر سنگھار جب اپنوں کے ظلم و ستم کا شکار ہو کر خان پور سے لاہور آئی تو یہاں پر بھی اسے تر نوالہ سمجھاگیا اور اسے تیزی سے کامیابی کا سفر طے کرنے نہیں دیا گیا اس نے اپنے ٹیلنٹ کی بناء پر شوبز میں نام بنانے کی کوشش کی تو اسے سازشیوں نے آگے نہ بڑھنے دیا بلکہ اس کی راہ میں روڑے اٹکائے مگر ہیرسنگھار نے ہمت نہ ہاری۔

ور وسائل کی کمی کے باوجود اپنا آپ منوایا۔

مزید :

کلچر -