تھیٹرز کھولے جائیں فنکار بھوکے مررہے ہیں،ندا ملک

تھیٹرز کھولے جائیں فنکار بھوکے مررہے ہیں،ندا ملک

  

لاہور(فلم رپورٹر)تھیٹرز کھولے جائیں بندش سے فنکار بھوکے مررہے ہیں حکومت کو اس بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہو وگرنہ اداکار تنگ آکر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوجائیں گے حکومت کو اس جانب بھی بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے افراد کے مسائل بھی حل کئے جاسکیں۔ان خیالات کا اظہار فلمسٹار نداملک نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں ندا ملک نے کہاکہ لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ آرٹسٹ متاثر ہوئے ہیں کیونکہ ان کا اس کے علاوہ کوئی ذریعہ روزگار نہیں ہے یکدم ہونے والے لاک ڈاؤن نے اور اس میں آئے روز ہونے والے اضافے نے اداکاروں کو بیروزگار کردیا ہے۔

مزید :

کلچر -