اداکارہ مایا علی کا سوشل میڈیا سے بریک لینے کا فیصلہ

اداکارہ مایا علی کا سوشل میڈیا سے بریک لینے کا فیصلہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مایا علی سوشل میڈیا پر کافی حد تک فعال نظر آتی ہیں اور اپنے چاہنے والوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپ ڈیٹ رکھتی ہیں لیکن اب مایا علی نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کردیا ہے۔اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پرایک طویل پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے کچھ عرصہ بریک لینے کا اعلان کیا۔مایا علی نے سوشل میڈیا سے بریک لینیکی یہ وجہ بتائی کہ وہ‘اپنے اندر کے سکون کو تلاش کرنے اور پورے نظام کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے یہ بریک لے رہی ہیں ’۔اداکارہ نے اپنی تفصیلی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ‘کبھی کبھار ہمیں اپنے ارد گرد کی نعمتوں کے بارے میں سوچنے اور ان کی گنتی کرنے میں وقت چاہیے ہوتا ہے’۔علاوہ ازیں مایا علی نے کہا کہ میری ٹیم غریبوں میں راشن بیگز تقسیم کرنیکے حوالے سے اپ ڈیٹ کرتی رہے گی۔

مزید :

کلچر -