پاک شوبزفرنٹ سمیت کسی تنظیم کا حصہ نہیں ہوں،مدیحہ شاہ

پاک شوبزفرنٹ سمیت کسی تنظیم کا حصہ نہیں ہوں،مدیحہ شاہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)کسی تنظیم کا حصہ نہیں ہوں جتنی بھی چئیرٹی کرتی ہوں اپنی جیب سے کرتی ہوں۔ان خیالات کا اظہار فلمسٹار مدیحہ شاہ نے اپنے ایک ویڈیوپیغام میں کیا۔انہوں نے کہاکہ آرٹسٹوں کی فلاح وبہبود کے لئے بنائی گئی تنظیم پاک شوبزفرنٹ کا حصہ کچھ روزکے لئے بنی تھی جس میں میں نے بطور مرکزی صدرکام کیا مگر کچھ نجی مصروفیت کی بناء پر میں نے اس تنظیم سے علیحدگی اختیار کرلی ہے پاک شوبزفرنٹ کے پلیٹ فارم سے فنکاروں کو کرونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں بیٹھ جانے کی وجہ سے پانچ پانچ ہزار روپے کی مالی مددکی گئی۔

مدیحہ شاہ نے کہاکہ اب وہ پاک شوبزفرنٹ سمیت کسی تنظیم کاحصہنہیں ہیں اور نہ ہی ہوں گی اگر کوئی میرانام کسی تنظیم کے ساتھ جوڑتاہے تو وہ غلط کررہاہے۔مدیحہ شاہ نے مذیدکہاکہ ان کا زاتی این جی اوبنانے کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں وہ اپنی تنظیم بالکل بھی نہیں بنارہیں انہوں نے ہمیشہ ضرورت مندوں کی مددکی ہے جس کے لئے انہوں نے کسی سے کوئی فنڈ نہیں لیا بلکہ اپنی جیب اور استطاعت کے مطابق ان کی مددکی ہے اورہمیشہ کرتی رہیں گی۔ان کے دل میں ہمیشہ اپنے فنکاروں کا دردرہے گا۔میری سب سے گذارش ہے کہ وہ میرانام اب استعمال نہ کریں۔

مزید :

کلچر -