شوبز افراد کاسینئر اداکار اطہر شاہ خان جیدی کے انتقال پر اظہار تعزیت

شوبز افراد کاسینئر اداکار اطہر شاہ خان جیدی کے انتقال پر اظہار تعزیت

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے اطہر شاہ خان جیدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ادبی و ثقافتی خدمات کو سراہا ہے۔اداکار دانش تیمور،فصیح باری خان، فہد مصطفیے، فیصل قریشی، اداکارہ ثمینہ پیرزادہ، یاسر حسین سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تعزیتی پیغامات شیئر کئے۔موجودہ فنکاروں کا کہنا ہے کہ جیدی کے جانے سے فن کی دنیا میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے جسے پْر کرنا ناممکن ہوگا۔اداکار فہد مصطفیے نے جیدی کے انتقال پر اپنا تعزیتی پیغام ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اطہر شاہ خان عرف جیدی کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔فہد مصطفے ٰنے یہ بھی لکھا کہ انہیں جیدی جیسے بڑے فنکار کے ساتھ کام کر کے بے حد خوشی ہوئی تھی۔اداکار فیصل قریشی نے جیدی کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ ہزاروں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے جیدی صاحب چلے گئے۔

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اپنے پیغام میں مغفرت کی دعا کرتے ہوئے اطہر شاہ خان عرف جیدی کے مزاح سے بھرپور تمام حیرت انگیز کاموں کا شکریہ بھی ادا کردیا۔

مزید :

کلچر -