اداکار بلال اشرف کی سوشل میڈیا پر ”ارطغرل غازی“ کی تعریف

اداکار بلال اشرف کی سوشل میڈیا پر ”ارطغرل غازی“ کی تعریف

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار بلال اشرف نے مقبول ترین ترکش سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ کی تعریف کرتے ہوئے اپنا پیغام جاری کردیا۔ٹوئٹر پر بلال اشرف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ "ارطغرل غازی”ایک شاندار تْرک سیریز ہے جس کی کہانی اور پروڈکشن دونوں ہی بہت زبردست ہیں۔‘اپنے پیغام میں بلال اشرف نے کہا کہ ’مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ دْنیا بھر میں مقبول اِس تْرک سیریز کو پاکستان کے مقامی سامعین کے لئے بھی سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔اداکار نے تْرک فن کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلم اور ڈرامہ دونوں ہی فن کی ایک قسم ہیں۔

اور ہمیں اِس چیز کی پرواہ کیے بغیر کہ یہ فن کسی ملک کا ہے اس کو سراہنے کی ضرورت ہے کیونکہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

مزید :

کلچر -