غزل شاہ کی جانب سے ضرورت مندفنکاروں میں راشن کی تقسیم

غزل شاہ کی جانب سے ضرورت مندفنکاروں میں راشن کی تقسیم

  

لاہور(فلم رپورٹر) ویب چینل برکھا ٹی وی کی سی ای او غزل شاہ کی طرف سے غریب اور ضرورت مندفنکاروں میں راشن کی تقسیم،تفصیلات کے مطابق غزل شاہ نے گذشتہ روز لاک ڈاؤن سے متاثرہ لوگوں میں جو اپنا روزگار کھو بیٹھے ہیں اور گھروں میں رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں ان کے گھروں میں جاکر اپنی ٹیم کے ہمراہ راشن بانٹا اور ان کی مالی مدد بھی کی۔ایک ملاقات کے دورا ن غزل شاہ نے بتایاکہ کرونا وائرس کی وجہ سے کیئے جانیوالے لاک ڈاؤن نے لوگوں کو بیروزگار کردیاہے اور وہ کرونا وائرس کے ساتھ ساتھ بھوک افلاس کا بھی مقابلہ کررہے ہیں۔

ان کی مدد کرنا ہم سب پر فرض ہے۔

مزید :

کلچر -