اداکارہ آمنہ الیاس نے جیو ن ساتھی کا انتخاب کرلیا
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ آمنہ الیاس نے بھی اپنے لئے جیون ساتھی کا انتخاب کرلیا ہے اور وہ بہت جلد شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آمنہ الیاس ایک معروف اداکار کی محبت میں گرفتار ہیں جن کے درمیان کچھ عرصہ پہلے ایک پراجیکٹ کے دوران دوستی ہوئی تھی جو تیزی سے محبت میں بدل گئی اور پھر دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے اداکارہ نے صرف یہ بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے لئے جیون ساتھی کا انتخاب کرلیا ہے مگر ابھی انہوں نے اپنے ہونے والے دولہا کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا ہے اب کہا جارہا ہے کہ۔ اب دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب آچکے ہیں اور شادی بھی کرنا چاہتے ہیں۔اس بارے میں آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ میں ابھی یہ نہیں بتا سکتی کہ وہ کون ہے البتہ اتنا ضرور ہے وہ میرے شعبے سے تعلق رکھتا ہے اور ہماری کیمسٹری بہت ملتی ہے۔یاد رہے کہ آمنہ الیاس نے ایک پروگرام کے دوران بھی انکشاف کیا ہے وہ جلد شادی کرنا چاہتی ہیں لیکن اپنے دلہا بارے ابھی نہیں بتا سکتیں۔