ڈاکٹرز، پاک آرمی اور میڈیا پر پوری قوم کوفخرہے،رداعاصم
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ردا عاصم نے کورونا کے خلاف صف اول پر کھڑے ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف، پاک آرمی کے جوانوں اور میڈیا نمائندگان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم ان پر فخر کرتی ہے اور تاریخ میں ان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے مذید کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے اکیلی حکومت کچھ نہیں کر سکتی اور اس جان لیوا آفت سے بخثیت قوم مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔ اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق صفائی کا خاص خیال رکھنا ہوگا اورحکومت کے بتائے ہوئے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے کچھ عرصہ کیلئے خود کو دوسروں سے الگ رکھنا ہوگا تاکہ اس وائرس کو مذید پھیلنے کا موقع نہ مل سکے۔
دعا ہے کہ اللہ اس ناگہانی آفت کو جلد از جلد اپنے بندوں سے دور کرے اور ہم سب کو اس سے محفوظ فرمائے۔