اپنی مدد آپ کے تحت کورونا کو شکست دینی ہو گی،گلوکار ملک علی احسن

اپنی مدد آپ کے تحت کورونا کو شکست دینی ہو گی،گلوکار ملک علی احسن

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار ملک علی احسن کا کہنا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت کورونا کو شکست دینی ہو گی جب ہر فرد کورونا کو شکست دینے کی ٹھان لے گا تو کورونا کا جلد خاتمہ ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے گھروں میں رہیں اور اپنے بیوی بچوں کے ساتھ وقت گزاریں،ملک علی احسن کا کہنا ہے کہ ان دنوں اپنی بیوی کے ساتھ گھر کے کام کاج میں اس کا ساتھ دیتا ہوں اسی طرح وقت گزر جاتا ہے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ہم سب مل کر اس وباء کو جلد ختم کردیں گے اس نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا ہے پاکستانی قوم ایک بہت بہادر قوم ہے جس نے ہمیشہ ایسے حالات کاڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی حالات قابو میں آجائیں گے۔

مزید :

کلچر -