کورونا، گھر رہنا مجبوری، فیملی کیساتھ اچھاوقت گزررہا، جویریہ خان

  کورونا، گھر رہنا مجبوری، فیملی کیساتھ اچھاوقت گزررہا، جویریہ خان

  

 لاہور(افضل افتخار) قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑی جویریہ خان نے کہا ہے کہ گھر پر اچھا وقت گز رہا ہے مگر سچ بات ہے کہ مجبوری ہے ورنہ میں گھر پر رہنے والی نہیں ہوں انہوں نے کہا کہ قومی ویمن ٹیم میں جگہ بنانا میرا خواب تھا جو پورا ہوا جس کی بہت زیادہ خوشی ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ٹیم کے لئے بہتر سے بہتر پرفارمنس دے سکوں اور اسی لئے آج تک میں نے ہرمیچ میں عمدہ کھیل پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ گھر پر رہنا مجبوری ہے اس کے علاوہ اور کوئی چارہ بھی نہیں ہے فیملی والوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گز ر رہا ہے او ر بہت عرصہ بعد سچ بات ہے کہ گھر والوں کے ساتھ اتنا زیادہ وقت گزارا ہے اور کھیل میں واپسی کے بعد میں اس وقت کو بھی بہت مس کروں گی جویریہ خان نے کہاکہ پاکستان میں ویمن کرکٹرز کی کمی نہیں ہے بس ان کو منظر عام پر آنے کے لئے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے امید ہے کہ جلد ہی یہ مشکل وقت گزر جائے گا اور ایک مرتبہ دوبارہ سے پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی ہم سب کو مل جل کر اس وقت کو گزارنے کیلےء مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے جویریہ نے کہا کہ قومی ویمن ٹیم حالا ت بہتر ہوتے ہیں ایکشن میں نظر آئے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -