ٹی20کرکٹ باؤلرز کی صلاحیت نکھارنے کیلئے ناموزوں قرار

ٹی20کرکٹ باؤلرز کی صلاحیت نکھارنے کیلئے ناموزوں قرار

  

لاہور(یواین پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ کو باؤلرز کی صلاحیت نکھارنے کیلئے ناموزوں قرار دے دیا۔ان کے خیال میں ابھرتے ہوئے باصلاحیت فاسٹ باؤلرز کو زیادہ سے زیادہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔اتوار کو یوٹیوب چینل پر وسیم اکرم نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ سے باؤلر نہیں بنا جاسکتا ہے۔نوجوان باؤلنگ سیکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ ایک اچھی تفریح ہے لیکن اس میں باؤلرز کی کارکردگی معلوم نہیں ہوسکتی ہے اور ٹیسٹ میچ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جانچ سکتے ہیں۔ وسیم اکرم نے بتایا کہ جب وہ ٹیم میں نئے تھے تو سابق کپتا ن عمران خان اور جاوید میانداد اُ ن کے کھیل کی تعریف کرتے تھے۔ ایک مرتبہ دونوں سے اپنی خصوصیات کے بارے میں پوچھا تواُن کا کہنا تھا کہ آپ گیند کو اچھا سوئنگ اور نپی تلی باؤلنگ کرتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -