ایل ڈی اے کا ٹاؤن شپ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

  ایل ڈی اے کا ٹاؤن شپ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف ٹاؤن پلاننگ ون ا ور انفورسمنٹ کے عملے نے ٹاؤن شپ میں کارروائی کر کے پلاٹ نمبر14بلاک ٹو ڈی ون پر نقشے کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کی جانے والی عمارت کا فرنٹ مسمار کر دیا۔

اور فرسٹ فلور کی شٹرنگ کو گرادیا۔ مالکان کی جانب سے کارِسرکار میں مداخلت کرنے پرمقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے کے لئے درخواست دے دی گئی ہے اور تمام یوٹیلیٹی ایجنسیوں واسا،لیسکو، پی ٹی سی ایل اور سوئی گیس کو ان کے ہر قسم کے کنکشن منقطع کرنے کے لئے مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔