چائنہ سے تاجروں،طلبہ کو لانے کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں،ضمیر بٹ

چائنہ سے تاجروں،طلبہ کو لانے کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں،ضمیر بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے پیٹرن انچیف ضمیر احمد بٹ، چیئرمین حاجی فداحسین، صدر گل محمد مرزا، چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو، نائب صدر نعمت اللہ جان، جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی، سینئر وائس چیئرمین محمد جاوید آفریدی اور میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں چائنہ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے خصوصی فلائٹ چلانے پر صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، ڈپٹی سیکرٹری قومی اسمبلی قاسم سوری، وفاقی وزیر علی محمد خان اور مشیر وزیراعظم برائے اوورسیز زلفی بخاری کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے چائنہ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے محصور تاجروں اور طالب علموں کو وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کرکے انسان دوستی کی عظیم مثال قائم کی۔ پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کی قیادت 18 مئی کو چلائی جانے والی خصوصی فلائٹ کے انتظامات و احکامات پر حکومت کی تہہ دل سے شکر گزار ہے۔