پریس کلب چوہنگ نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا،مسعو د انور بھٹی

پریس کلب چوہنگ نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا،مسعو د انور بھٹی

  

چوہنگ (نامہ نگار) پریس کلب چوہنگ کے جنرل سیکرٹری مسعود انور بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پریس کلب چوہنگ نے ہمیشہ مثبت صحافت کرنے پر زور دیا ہے علاقائی مسائل کو موثر انداز میں اجاگر کرنے اور مشکل گھڑی میں مستحقین کی مدد کرنا ہمارے منشور میں شامل ہے۔ہماری پوری ٹیم نے اپنی جیب سے مستحقین میں راشن اور ایک ہزار روزہ داروں میں آٹا تقسیم کیا ہے پریس کلب چوہنگ عوامی امنگوں کے مطابق عوامی کی خدمت میں مصروف عمل ہے پریس کلب چوہنگ کے صدر ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری اور سرپرست اعلیٰ شیخ وسیم اختر نے بطور خاص اپنی جیب سے رقم خرچ کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔پریس کلب چوہنگ ظلم، کرپشن ناانصافی، بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -