منہاج یونیورسٹی نے فیسوں میں 10فیصد تک رعایت کر دی

منہاج یونیورسٹی نے فیسوں میں 10فیصد تک رعایت کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)کورونا وائرس سے پیدا شدہ معاشی بحران کے پیش نظرمنہاج یونیورسٹی لاہور نے فیسوں میں دس فیصد تک رعایت کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن اور شدید معاشی بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے منہاج یونیورسٹی لاہور انتظامیہ نے طلبہ پر تعلیمی اخراجات کا بوجھ کم کرنے کے لئے سمسٹر فیس میں دس فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ طلبہ کی آسانی کے لئے سمسٹر فیس جمع کروانے کی تاریخ بھی بڑھا دی گئی ہے اور اب طلبہ اپنی سمسٹر فیس 22مئی کی بجائے 30مئی تک جمع کروا سکتے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی میں زیر تعلیم تمام طلباء اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
جبکہ منہاج یونیورسٹی میں زیر تعلیم وہ طلبا جو کہ اس سے قبل فیسوں میں رعایت حاصل کر چکے ہیں وہ بھی اس آفر سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن نے پاکستان میں بسنے والے ہر طبقے کو متاثر کیا ہے اس نازک معاشی صورتحال میں منہاج یونیورسٹی نے نہ صرف طلبہ پر تعلیمی اخراجات کا بوجھ کم کرنے کے لئے فیسوں میں رعایت کا فیصلہ کیا ہے بلکہ فیس جمع کروانے کی تاریخ بھی بڑھا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی نے ہمیشہ کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مستحق طلبہ کے لئے بڑے پیمانے پر تعلیمی و ظائف کا اجرا کیا ہے تاکہ مستحق طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔