گندم کے ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کیخلاف آپر یشن، منیجر سمیت 6گرفتار

گندم کے ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کیخلاف آپر یشن، منیجر سمیت 6گرفتار

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں 419 انسپکشنز کیں، 61 مقامات پر گراں فروشی پائی گئی اور01 لاکھ 52 ہزار 500 روپے کے جرمانے،05 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات اور 05 کو حراست میں لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں اور سختی کریں اور منڈیوں میں پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کو بھی مانیٹر کیا جائے۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے گلشن راوی میں مٹن اور بیف کی دکانوں پر پرائس چیکنگ کی،04 افراد کو گوشت سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کرنے پر گرفتار کر وا دیا ہے۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے مختلف دو مقامات پر چھاپے مارے اور گندم کی 40ہزار200بوریاں برآمد کر لیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے موضع ہیئر نزد کوٹھی ہئیر بیدیاں روڈ پر واقع ایک گودام میں اچانک چھاپہ مارا اور 38 ہزار گندم کی بوریاں برآمد کر لیں مینجر کو گرفتار کروا دیا گیا۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے غلہ منڈی کاہنہ میں اچانک چھاپہ مارا اور 2200 گندم کی بوریاں بر آمد کر لیں۔

،گندم کی بوریاں ذخیرہ کر کے رکھی ہوئی تھیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -