انصاف امداد پروگرام کے تحت مستحقین میں رقم کی تقسیم کا آغاز

  انصاف امداد پروگرام کے تحت مستحقین میں رقم کی تقسیم کا آغاز

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ سی ایم انصاف امداد پروگرام کے تحت لاہور میں رقم کی ادائیگی کا آغاز کر دیا گیا ہے اورشہر بھر میں موجود 32 احساس کفالت سنٹرز پر ہی اس پروگرام کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز احساس کفالت سنٹرز پر رقم کی ادائیگی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے العلیم میڈیکل کالج فیروز پور روڈ پر احساس کفالت سنٹر کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا بھی ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے بھائی کوٹ احساس کفالت سنٹر کا دورہ کیا۔افسران نے انصاف امداد پروگرام کے تحت سنٹرز میں مستحقین میں رقم کی ادائیگی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔

اورسنٹرز میں مستحقین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔افسران نے کہا کہ سنٹرز میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کے ہمراہ رائیونڈ سٹی احساس کفالت پروگرام سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انور بریار نے ماڈل ٹاؤن احساس کفالت پروگرام سنٹر کا دورہ کیا۔افسران نے سنٹرز میں انتظامات کا جائزہ لیا،رقم کی ادائیگی کے عمل کو مانیٹر کیا اورکیش کاؤنٹرز پر انتظامات کا جائزہ لیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -