بھارت سیکولر نہیں مذہبی جنونی دہشتگرد ملک بن چکا ہے،حافظ شاہد حسین

  بھارت سیکولر نہیں مذہبی جنونی دہشتگرد ملک بن چکا ہے،حافظ شاہد حسین

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان سنی تحریک پنجاب کے صدر ڈاکٹرحا فظ شاہد حْسین نے کہا ہے کہ بھارت سیکولر نہیں مذہبی جنونی دہشتگرد ملک بن چکا ہے،اقلیتوں کو ظلم وبربریت کا نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے، کشمیر میں انسانیت کو رونداگیا مسلمانوں کو ہر طریقے سے ظلم وستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کشمیری رہنماؤں کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے آزدی کشمیر تحریک کو بھارت طاقت سے نہیں دبا سکتا،کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب ہے۔

انشاء اللہ بھارت ناکام ونامراد ہوگا،شہیدوں کا لہو رنگ لائیگا،کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کا اقوام متحدہ وعدہ پورا کرکے کشمیریوں کو انصاف فراہم کرئے، کرونا وباء کو ختم کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر کا استعمال لازم کرلیا جائے،عوام کی زندگی کے تحفظ اور صحت کی بہتر سہولیات حکومت فراہم کرئے، عوام نے جس بہادری سے اس وباء کے خاتمے کیلئے جہاد اور ایک دوسری کا سہارا بنے ہیں اسلامی اقدار کا شعار ہے،لاک ڈاؤن کو ختم کرنے اور تاجروں کو ریلیف دینے کیلئے مشاورت کے ساتھ پالیسیاں مرتب کی جائیں،وفاقی وصوبائی حکومت تاجروں کو آسان اور بلاسود قرض فراہم کریں تاکہ چھوٹے تاجر مزدور طبقے کی تنخواہیں اور عید کی خوشیوں میں غریبوں ومستحقین کو بھی شامل کرسکیں،سحری وافطاری کے وقت ہمیں اپنے عزیز واقارب اور پڑوسیوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے،کرونا وباء کے خاتمے کا وقت آچکا ہے انشاء اللہ یہ وباء جلد ختم ہوجائیگی،اللہ کی بارگاہ میں توبہ واستغفار اور رحم کی خصوصی دعائیں کی جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -