پی ٹی آئی ویمن ونگ کی تنظیم سازی مشاورت سے کریں گے،ثانیہ کامران

پی ٹی آئی ویمن ونگ کی تنظیم سازی مشاورت سے کریں گے،ثانیہ کامران

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف وومن ونگ سنٹرل پنجاب کی صدر ثانیہ کامران سے پارٹی سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع سے آئی ہوئی پارٹی خواتین رہنماؤں نے وفود کے ہمراہ ملاقاتیں کیں، ثانیہ کامران کو سنٹرل پنجاب کی صدر بننے پرمبارکباد اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے، پارٹی خواتین رہنماؤں نے وومن ونگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے ثانیہ کامران سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر ثانیہ کامران کا کہنا تھاکہ تمام اضلاع کی سطح پر مشاورت سے وومن ونگ کی تنظیم سازی کی جائے گی۔

، محنتی اور مخلص پارٹی کی خواتین رہنماؤں کو تنظیم سازی میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی تاکہ وہ پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے میں اپنا کردار اد اکرسکیں، اس موقع پر تبسم انواروھرہ، شکیلہ رانی، ثبات گیلانی، شازیہ سمیت دیگر خواتین رہنماء بھی موجود تھیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -