قواعد و ضوابط کی خلافور زی پر تین فیکٹریا ں سیل
لاہور(جنرل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے فیکٹریوں کے دورے کیئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے علی مرتضیٰ ٹیکسٹائل فیروز پور روڈ اوراسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے پاک پیکجز سندر انڈسریل اسٹیٹ رائیونڈکو ایس او پیز پر عمل نہ ہونے پر سیل کر دیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے بند روڈ کے علاقے میں ایک فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارا۔ہسپتال کے فضلے سے پلاسٹک بال تیار کرنے والی فیکٹری کو سیل کر دیا