ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ کے یوم وفات پر ملک بھر میں تقریبات
لاہور(نمائندہ خصوصی)مرکزی علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ام المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کے یوم وفات کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقادکیا گیا۔ علماء، خطباء نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کے فضائل ومناقب بیان کرتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔مرکزی علماء کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا عبید الرحمن ضیاء،مولانا یار محمد عابد، پیر جی خالد محمود قاسمی، حافظ محمد شعبان صدیقی، حافظ شعیب الرحمن قاسمی،مولانا عبد المنان عثمانی، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شاہ نواز فاروقی،مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا حافظ محمد امجد،مولانا خالد محمود سرفرازی، مفتی حفظ الرحمن بنوری،حافظ محمد طیب قاسمی، علامہ حفیظ الرحمن کشمیری، میاں محمد طیب ایڈووکیٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و حدیث اور تاریخ کے اوراق حضرت سیدہ عائشہ صدیقہؓ کے فضائل و مناقب سے روشن ہیں۔