تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کی غزوہ بدرکانفرنس

تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کی غزوہ بدرکانفرنس

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں شہداء بدر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ”غزوہئ بدر کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: غزوہ بدر قیامت تک کیلئے غلبہئ اسلام کی آذان ہے۔ اسلام دین امن ہے اور جہاد قیام امن کا ذریعہ ہے۔ میدان بدر میں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی قیادت میں صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے وفا شعاری اور جاں نثاری کی جو تاریخ رقم کی اس کی مثال نہیں ملتی۔

  غزوہئ بدر کا یہ پیغام ہے کہ جو قوم اپنے نظریے پر جان نچھاور کرنے کیلئے تیار ہو جائے ان کے نظریے کو دبایا نہیں جا سکتا۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی اپنے رسول ﷺ کی خاطر قربانیوں کو آج بھی میدان بدر کا ذرہ ذرہ سلام کر رہا ہے۔ باطل کے چہرے پر آج بھی غزوہئ بدر کی ضرب کے نشان نظر آتے ہیں۔ جہاد اسلام کا طرہئ امتیاز اور نظام عدل و انصاف کی دلیل ہے۔ منظم جہاد سے منہ موڑنے کی وجہ سے آج امت مسلمہ کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ جہاد کو دہشت گردی سے جوڑنا اسلام کے خلاف ایک گہری سازش ہے۔ عصر حاضر میں اسلام دشمن قوتوں نے خود ساختہ مجاہدین سے دہشت گردی کروا کے اسے اسلام کے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -