رمضان میں ذخیرہ اندوزوں کو نکیل ڈالی جائے،اشرف بھٹی

رمضان میں ذخیرہ اندوزوں کو نکیل ڈالی جائے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کو کورونا وباء جیسی مہلک بیماری سے بھی بچایا جائے اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں جو زخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور قابو سے باہر ہو چکے ہیں ان کو نکیل ڈالی جائے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر موثر انداز میں کورونا وائرس کو ختم کرنے کے لئے واضح پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

لیکن تحریک انصاف ہر معاملے میں سولو فلائیٹ کی طلب گار رہتی ہے وفاقی حکومت ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا پر الجھن کا شکار نظر آتی ہے عوام پارلیمنٹ سے کورونا کے روک تھام کیلئے ضروری قانون سازی کی توقع رکھتی ہے۔ لاک ڈاؤن ختم کرنے کے حوالے سے تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام حکومت سے سیاسی شور شرابہ کے بجائے عملی اقدامات کی توقع رکھتی ہے، عوام میں فاصلے رکھنے پر سختی سے عمل کروایا جائے، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو حفاظتی کٹس سے لیس کیا جائے اور فرنٹ فٹ پر لڑنے والے ان پیرا میڈیکل کو ضرروی سامان مہیا کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -