کورونا بحران نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا،عزیز الرحمن چن

کورونا بحران نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ کورونا کی ستائی غریب عوام موجودہ حکومت سے خائف ہے کیونکہ اس بحران نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے غریب عوام پر کروڑوں اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالنے والی حکومت کو اقتدار میں رہنے کاکوئی حق نہیں۔

کابینہ میں تبدیلی سے نہیں حکومت کی تبدیلی سے عوام کو سکون ملے گا کیونکہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کوبتائیں شوگرکی برآمد کیسے کی گئی پنجاب حکومت نے شوگر ملز مافیا کوسبسڈی سے کیوں نوازا آٹا چینی چوروں کو بلا تاخیر فوری گرفتار کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -