حکمران بیانات چھوڑ کر اقدامات پر زور دیں،سلمان پرویز

حکمران بیانات چھوڑ کر اقدامات پر زور دیں،سلمان پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر سلمان پرویز نے کہا ہے کہ وفاق سے صوبوں تک حکومت کے ہر اقدام میں ابہام ہے۔ حکمران بیانات چھوڑیں اور اقدامات پرزوردیں۔وہ ابھی تک سنجیدہ ہونے کیلئے تیار نہیں،انہیں سیاست کیلئے شہریوں کی قیمتی زندگی داؤپرلگانے کاکوئی حق نہیں پہنچتا۔

بدقسمتی سے اس نازک دورمیں بھی پی ٹی آئی اورپی پی پی والے پوائنٹ سکورنگ کرنے سے بازنہیں آرہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکااپنے وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب کرنا 2020ء کاسب سے بڑا لطیفہ ہے،موصوف عوامی عدالت میں اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں۔اپنے ایک بیان میں سلمان پرویز نے مزید کہا کہ'' تنخواہ میں اضافہ کارکردگی پر''کااصول خوش آئند ہے مگر یہ وزیراعظم،وزرائے اعلیٰ اوروفاقی وصوبائی وزراء پر کیوں نافذالعمل نہیں ہوتا۔ وزیراعظم سمیت چاروں گورنرز،وزرائے اعلیٰ اورہرایک وفاقی وصوبائی وزیرکی کارکردگی انتہائی ناقص ہے مگر پی ٹی آئی کے کپتان عمران خان نے اب تک اپنے وزیروں کے قلمدان تبدیل کرکے عوام کوبیوقوف بنانے کے سواکچھ نہیں کیا