مرد چار دہائیوں سے نا انصافی اور استحصال کا شکار ہیں،عارفہ صبح خان

مرد چار دہائیوں سے نا انصافی اور استحصال کا شکار ہیں،عارفہ صبح خان

  

لاہور (سٹی رپورٹر) مرد بھی گوشت پوست کا جیتا جاگتا انسان ہے۔ فرائض اور ذمہ داریوں کے علاوہ اس کے بھی حقوق ہیں اور عورت کی طرح اس کی بھی عزت نفس اور جذبات ہوتے ہیں لیکن چار دہائیوں سے مرد مسلسل جبر، گھٹن، ناانصافی، استحصال اور منفی امتیاز کا شکار ہے۔ یہ بات گزشتہ روز خیابان ادب کی چیئرپرسن اور ابن آدم فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو ممتاز ادیبہ، شاعرہ، دانشور ڈاکٹر عارفہ صبح خان نے تنظیم کے قیام کے موقع پر کہی۔ تنظیم کی ایڈوائزی کونسل کے چیئرمین جسٹس (ر) شیخ ریاض احمد ہیں۔ ایڈوائزی کونسل کے ممبران میں ڈاکٹر انعام الحق جاوید، الطاف حسن قریشی، فہیم رانا، راجہ اسد علی خان ہیں۔ ایگزیکٹو باڈی میں سلمیٰ اعوان، بلقیس ریاض، آمنہ الفت، صفیہ اسحاق، رضیہ اختر ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -