کاروبار کی اجازت کاخیر مقدم کرتے ہیں،جاوید قصوری

کاروبار کی اجازت کاخیر مقدم کرتے ہیں،جاوید قصوری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ایس اور پیز کے ساتھ کاروبار کی اجازت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ مسلسل لاک ڈاؤن نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ایک کروڑ سے زائد افراد اس سے بے روز گار ہوئے۔بلکہ مزدور فاقہ کشی کے ہاتھوں مجبو ر ہو کر خود کشیاں کررہے ہیں۔

حکومت نے کروناوائر س کے حوالے سے بروقت اقدامات کئے ہوتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو اس وقت مشکل ترین حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی اور اس کے نتیجے میں کرونا وائرس کو بڑھنے سے روکنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کروانے کی ضرورت ہے۔ محفوظ پاکستان ہی محفوظ تجارتی سرگرمیوں کا محور بن سکتا ہے۔ بد قسمتی سے اب تک حکومت کی جانب سے وباء کے خاتمے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات نظر نہیں آرہے، جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ دکانیں اور بازار وقت کے دورانیے کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ تاجر حضرات اور عوام الناس کو ذمہ داریوں کا ادراک کرنا ہوگا۔ کرونا وائرس سے قوم بن کر ہی لڑا جاسکتا ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ بین الصوبائی آمدو رفت کے لیے ٹرانسپورٹ اور ریلوے کو بھی ایس اوپیز کے ساتھ اجازت دی جانی چاہیے تاکہ دوسرے شہر سے آئے پردیسی عید اپنے پیاروں کے ساتھ کرسکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -