لیسکو ملازمین کو عید پر ایک اضافی تنخواہ ادا کی جائے،خورشید احمد

لیسکو ملازمین کو عید پر ایک اضافی تنخواہ ادا کی جائے،خورشید احمد

  

لاہور(پ ر)واپڈا کے ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد کارکنوں نے دو روز میں تین ممبران لائن سٹاف کے بجلی کا کرنٹ لگنے سے المناک حادثات کے خلاف پْرزور احتجاج کرکے مطالبہ کیا کہ محکمہ بجلی واپڈا کے کارکن اپنی جان پر کھیل کر بجلی کے اڑھائی کروڑصارفین کو دن رات بجلی کی سپلائی مہیا کرتے ہیں انہیں ماضی کی طرح عیدالفطر کے موقعہ پر ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بطور بہتر کارکردگی ادا کی جائے اْنہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے پْرزور مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ سالانہ بجٹ 2020-21 میں کارکنوں کی تنخواہوں اور پنشنوں میں کم ازکم 30 فیصد اضافہ کریں اور کم ازکم اْجرت تیس ہزار روپے ماہوار مقرر کی جائے لاہور میں خورشید احمدجنرل سیکرٹری یونین نے پریس کلب کے باہر مظاہرے کی قیادت کی اس موقع پر حاجی محمد یونس، اْسامہ طارق، نوشیر خان، راناشکور، مظفر متین،نویدعاشق ڈوگر، چوہدری محمد اکرم، ملک ظہور اور دیگر نمائندگان یونین نے بھی خطاب کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -