ڈپٹی کمشنر کی رائیونڈ اجتماع کی مجلس شوریٰ کے ارکان کے ساتھ ملاقات

  ڈپٹی کمشنر کی رائیونڈ اجتماع کی مجلس شوریٰ کے ارکان کے ساتھ ملاقات

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈ ی سی لاہور دانش افضا ل نے اے سی رائیونڈ آفس کا دو رہ کیا۔ ڈی سی لاہور نے رائیونڈ اجتماع کے مجلس شوریٰ کے اراکین سے ملاقات کی۔ملاقات میں اے سی رائیونڈ عدنان رشید سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے رائیونڈ اجتماع کے مجلس شوریٰ کے اراکین سے رائیونڈ میں موجود غیر ملکی تبلیغی افراد کو اپنے ہوم ممالک میں بھیجنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اورکورونا وائرس کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

ڈی سی لاہور دانش افضال نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر تمام تر ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کی خصوصی ہدایت بھی کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -