ملکی ریفائنر یز میں ڈیزل پیداوا ر 435ہزار میٹرک ٹن، آئل کمپنیاں رسد کو یقینی بنائیں: پڑولیم ڈویژن

ملکی ریفائنر یز میں ڈیزل پیداوا ر 435ہزار میٹرک ٹن، آئل کمپنیاں رسد کو یقینی ...

  

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک میں 265 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل موجود ہے۔ اگلے سات روز تک طلب کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ترجمان کے مطابق ملکی ریفائنریز میں ڈیزل کی پیداوار 435 ہزار میٹرک ٹن ہے۔پٹرولیم ڈویژن نے بڑھتی طلب کے پیش نظر آئل کمپنیوں کو ڈیزل کی رسد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ترجمان کے مطابق آئل کمپنیوں کو مزید 389 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل درآمد کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔ ترجمان کے مطابق ہسکول کا 42000 میٹرک ٹن ڈیزل بردار جہاز 13 مئی کو پورٹ قاسم پہنچے گا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان سٹیٹ آئل کے 140 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل بردار تین جہاز 14 تا 17 مئی پورٹ قاسم لنگر انداز ہو نگے۔ترجمان کے مطابق پٹرولیم ڈویژن بدستور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے،ڈیزل کی رسد و فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن

مزید :

صفحہ آخر -