عالمی ادارہ صحت کی کورونا کے متعلق رپورٹ تشویشناک ہے،عظمیٰ بخاری

عالمی ادارہ صحت کی کورونا کے متعلق رپورٹ تشویشناک ہے،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کرونا کے حوالے سے ڈبلیوایچ او کی حالیہ رپورٹ تشویشناک ہے۔پنجاب میں کورون کیس سب سے زیادہ اور ٹیسٹ سب سے کم ہور ہے ہیں۔کے پی کے اموات کی شرح میں پہلے نمبر پر ہے۔وفاق،پنجاب اور کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے۔وفاق اور صوبوں میں رابطوں کا شدید فقدان دیکھنے میں آیا ہے۔پنجاب میں روزانہ ایک ہزار سے زائد کورونا کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔بزدار حکومت وزیراعظم ہاؤس میں سب اچھے کی رپورٹ پہنچا رہی ہے۔

 عظمیٰ بخاری نے مزید کہا وزیر صحت پنجاب کی توجہ صرف پریس بریفنگ تک محدود ہے۔وفاقی اور پنجاب حکومت کے وزراء پنجاب اور کے پی کی بجائے سندھ پر سیاسی حملے کررہے ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس سے تیزی سے پھیل رہا ہے۔حکومت پنجاب کی ناقص حکمت عملی انتہائی مایوس کن ہے۔عثمان بزدار ایک ناکام چیف ایگزیکٹو ثابت ہوئے ہیں۔

عثمان وزارت اعلیٰ چھوڑیں اور ٹائیگر فورس میں شامل ہوکر لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -