جیلانی پارک میں شہریوں کے لئے سیلفی پوائنٹ کا افتتاح

جیلانی پارک میں شہریوں کے لئے سیلفی پوائنٹ کا افتتاح

  

لاہور(پ ر) جیلانی پارک(ریس کورس) میں شہریوں کیلئے بننے والے سیلفی پوائنٹ کا افتتاح مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود، سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب، پی ایچ اے کے چیئرمین یاسر گیلانی، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے مظفر خان نے کیا۔اس موقع پرآصف محمود کہا کہ صوبائی دارالحکومت اپنی خوبصورتی اور سوغات میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا۔

   

سیلفی پوائنٹ سے شہری اپنے اور اپنے پیاروں کے ساتھ یادگار لمحات کو ہمیشہ کے لئے محفوظ کریں گے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب نے کہا کہ پی ایچ اے کا سیلفی پوائنٹ بنانے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی مظفر خان نے کم وقت میں ہدایات پر عمل درآمد کرواتے ہوئے جیلانی پارک میں سیلفی پوائنٹ تیار کروا دیا ہے جس پر وہ مبارکباد کہ مستحق ہیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب نے مزید کہاکہ سیلفی پوائنٹ اہل لاہور کیلئے پی ایچ اے کا خاص تحفہ ہے جبکہ پی ایچ اے شہریوں کیلئے حفاظی تدابیر کے ساتھ پارکوں کو ایس او پیز کے تحت حکومتی احکامات کے مطابق کھولے گا۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی نے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی شہریوں کی سیر و تفریحی کیلئے پارکوں کی خوبصورتی اور سہولیات کیلئے کوشاں ہے اور جیلانی پارک میں سیلفی پوائنٹ سے پارک کے حسن میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی مظفر خان نے کہا کہ سیلفی پوائنٹ کا آئیڈیا سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب کا تھا جسے عملی جامہ پی ایچ اے نے جیلانی پارک پہنچایا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -