سیاحت کی ترقی بلوچستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، جام کمال

سیاحت کی ترقی بلوچستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، جام کمال

  

کوئٹہ(آئی این پی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ شعبہ سیاحت کی ترقی بلوچستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے صوبے کے خوبصورت اور منفرد ساحلی اور پہاڑی مقامات کو بہترین سیاحتی مراکز کے طور پر دنیا میں متعارف کرانے کی ضرورت ہے سیاحت کی ترقی کے لیئے جامع پالیسی تیار کی گئی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے زیارت ویلی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے جائیزہ اجلاس کے دوراں کیا ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالرحمان بزدار بھی اجلاس میں شریک تھے پراجیکٹ ڈائیریکٹر نے زیارت ٹاؤن کی مجموعی ترقی کے ماسٹر پلان سیاحتی مقامات کی ترقی اور نئے مراکز کے قیام سے متعلق بریفنگ دی واضح رہے کہ زیارت ترقیاتی پیکیج کے لیئے وفاقی حکومت نے ایک ارب روپے جبکہ صوبائی حکومت نے 250 ملین روپے مختص کیئے ہیں وزیراعلء نے ہدایت کی کہ زیارت کو سمارٹ سٹی کی طرز پر ترقی دیکر سیاحوں کی توجہ حاصل کی جائے ترقیاتی پیکیج میں شامل منصوبوں کر جلد از جلد حتمی شکل دیکر وفاقی حکومت سے منظوری کی جائے تاکہ ترقیاتی فنڈز کا اجرا ہو انہوں نے کہا کہ منصوبوں نوعیت اور اہمیت کے مطابق وفاقی حکومت سے فنڈز کو بڑھا کر 2 ارب روپے کرنے کی درخواست کی جائے گی وزیراعلء زیارت کے لیئے بلڈنگ کورڈ تیار کرنے جدید خطوط پر عمارتوں کے ڈیزائین کی تیاری اور پر فیب ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کی۔

جام کمال

مزید :

صفحہ آخر -