پرائیوٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان مسترد کردیا

  پرائیوٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان ...

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آل سندھ پرائیوٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے وفاق کا تعلیمی اداروں کی طویل بندش اور امتحانات کی منسوخی کا اعلان مسترد کر دیا۔آل سندھ پرائیوٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی طویل بندش اور امتحانات کی منسوخی کااعلان مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہفتے میں 4 دن روزانہ دو شفٹ میں اسکولز کھولے جا سکتے ہیں جبکہ امتحانات بھی احتیاطی تدابیر اور نئے شیڈول کے ساتھ منعقد ہو سکتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سکول کی پہلی شفٹ کا وقت صبح 7:30 سے 10:30 تک ہوسکتا ہے جبکہ دوسری شفٹ 11:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک ہو سکتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سکول 15 جون سے کھولنے کی اجازت دی جائے۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ سکولوں میں تھرمل اسکینر اور سینیٹائزنگ واک تھرو گیٹ لگائے جائیں اور ہر بچے اور اسٹاف کے لیے ماسک کا انتظام کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ احتیاط کے طور پر ایک ڈیسک پر ایک بچے کو بٹھایا جائے۔

اعلان مسترد

مزید :

صفحہ آخر -