بغیر سفری دستاویزات ایران میں 39پاکستانی گرفتار، تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے

      بغیر سفری دستاویزات ایران میں 39پاکستانی گرفتار، تفتان سرحد پر لیویز ...

  

تفتان(آئی این پی)ایرانی حکام نے بغیر سفری دستاویزات کے ایران میں سفر کرنے والے 39پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا تفصیلات کیمطابق ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر ایران میں سفر کرنے والے 39پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا پاکستانی تارکین وطن کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا ہے ایرانی حکام نے گرفتار افراد کو تفتان بارڈر پر لیویز حکام کے حوالے کردیا جنہیں بارڈر پر ہی راہداری گیٹ کے مقام پر اسکریننگ کی گئی بعد ازاں انہیں قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا۔

سفری دستاویزات

مزید :

صفحہ آخر -