حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتیں دے تو ملک معاشی بحران سے نکل سکتا: سراج الحق

حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتیں دے تو ملک معاشی بحران سے نکل سکتا: سراج الحق

  

چیچہ وطنی(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)منصورہ میں جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق سے چیئرمین گولڈن پرل کاسمیٹکس شیخ عابد محمود نے ملاقات کی، جماعت اسلامی کی کرونا کے خلاف زبردست مہم کو مد نظر رکھتے ہوئے طبی عملہ کیلئے 300 حفاظتی لباس مکمل سامان کے ساتھ اور 2000 ہینڈ سینی ٹائزر پیش کئے جس پر انہوں نے شیخ عابد محمود کا شکریہ ادا کیا اورچیچہ وطنی سمیت پاکستان بھر میں غریبوں، دیہاڑی دار مزدوروں اورمستحقین کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی چیچہ وطنی کے رہنما خان حق نواز خان درانی،چوہدری شاہد اقبال گجر،عمر فاروق سردار سمیت جماعت اسلامی کے مقامی اور مرکزی رہنماؤں کی کثیر تعداد موجود تھی۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت اپنے سرمایہ کاروں کو سہولتیں دے تو ملک معاشی بحران سے نکل سکتا ہے۔ہمارے صنعتکاروں اور تاجروں میں ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہواہے۔حکومت بیرونی سرمایہ تو ملک میں نہیں لاسکی اور جو ملکی سرمایہ کار اپنے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کو ترقی دیکر روزگار کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں حکومت ان کے لیے طرح طرح کی رکاوٹیں پیدا کررہی ہے۔ٹیکسوں کے ظالمانہ نظام نے نہ صرف کاروباری طبقے کو تنگ کررکھا ہے بلکہ عام آدمی کی زندگی بھی اجیرن کردی ہے۔حکومت لاک ڈاؤن ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہی جس سے لاک ڈاؤن کے مقاصد پورے نہیں ہوئے۔جبکہ ڈیڑھ ماہ سے زیادہ عرصہ تک کاروبار بند رہنے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا کاروبار کی بندش سے بے روزگاری اور مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔حکومت اس طرح شش و پنج کا شکار رہی تو مسائل کی دلد ل مزید گہری ہوتی جائے۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -