چیئرمین نیب کا مزا ر قائد کے گرد چائنہ کٹنگ، غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس

چیئرمین نیب کا مزا ر قائد کے گرد چائنہ کٹنگ، غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے مزار قائد کے گرد چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لے لیا۔ ٹائروں کے جعلی کاروبار کے ذریعے عوام کو لوٹنے والے گرفتار ملزم عاطف زمان کے کیس سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔نیب اعلامیہ کے مطا بق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قائداعظم ؒ کے مزار کے سامنے چائنہ کٹنگ، کاسمو پولیٹن سوسائٹی کی غیر قانونی تعمیر ا ت اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افسران کے اختیارات کے ناجائز استعمال پر مکمل رپورٹ دی جائے۔ٹائروں کا جعلی کاروبار کرنیوا لے ملزم عاطف زمان کیخلاف بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہونے کے بعد چیئرمین نیب نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔گرفتار ملزم عاطف زمان نے فراڈ کے بعد نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن مرید عباس کو بھی قتل کر دیا تھا۔ ادھر چیئرمین نیب نے خالد مرزا کیخلاف جاری تحقیقات پر بھی نیب راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔خالد مرزا پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز چیئرمین پالیسی بورڈ ایس ای سی پی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

چیئرمین نیب

مزید :

صفحہ آخر -