نااہل حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے قومی پالیسی نہ بنا سکی،حمزہ شہباز

نااہل حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے قومی پالیسی نہ بنا سکی،حمزہ شہباز

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کرونا وائرس کے کنٹرول اور خاتمے کیلئے ابھی تک کوئی قومی پالیسی نہیں بنا سکی، ملکی معیشت پہلے ہی نالائقوں سے سنبھل نہیں رہی تھی اور پھر کارخانے بند ہو گئے،عوام ریلیف کی فراہمی کیلئے پٹرول اور ڈیزل پچاس روپے فی لیٹر فراہم کیاجائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی آمد پر پارٹی ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حمزہ شہبازنے کہا کہ عمران نیازی اپنے انتقامی فاشسٹ مائنڈ کے تحت سیاسی مخالفین کے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں تاہم ملک کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب نے لال سوہانرا پارک کے 30 سالہ کیس پر نوٹسز بھیجے، کاش وہ شوگر اور آٹا مافیا کے کرداروں کو بھی نوٹس بھیجتے۔

حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ آخر -