سردار ارشد خان پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منتخب
جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)سردار ارشد خان پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے نئے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔سردار ارشد خان اس سے پہلے ایسوسی ایشن میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے رہے تھے حال ہی میں مرکزی جنرل سیکرٹری خالق داد بھٹی کے مستعفی ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا تھا۔ سردار ارشد خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کمیونٹی کی خدمت اور دیار غیر میں ملک کا نام روشن کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
سردار ارشد