پاکستان ملا ئیشیا میں پھنسے شہریوں کی واپسی کیلئے اقدامات کرے،سلیم قادری

  پاکستان ملا ئیشیا میں پھنسے شہریوں کی واپسی کیلئے اقدامات کرے،سلیم قادری

  

کوالا لمپور(محمد فاروق ڈوگر) ملا ئیشیا میں مقیم سینئر سماجی رہنما سلیم قادری نے اپنے ایک بیان میں وزیر ا اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہم منصب سے ملیشیا ء میں پھنسے ہوے پاکستانی ورکرز کی داد رسی کے لئے بات کریں۔ کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے پاکستانی بے روزگار ہو چکے ہیں۔ یہ پاکستانی اپنا ویزا پرمٹ ختم ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں ملیشیاء میں اس وقت غیر قانونی ورکرز کے خلاف سخت آپریشن ہو رہا ہے ایسے حالات میں ان افراد کی مدد بہت ضروری ہے، پاکستانی حکومت سے درد مندانہ اپیل ہے کہ ان افرد کی مدد کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

سلیم قادری

مزید :

صفحہ آخر -