سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، انڈیکس میں 16.10پوائنٹس اضافہ، ڈالر کی قیمت 10پیسے بڑھ گئی سونا فی تولہ 500روپے سستا

  سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، انڈیکس میں 16.10پوائنٹس اضافہ، ڈالر کی قیمت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 16.10پوائنٹس کے اضافے سے 33283.79 پوائنٹس کی سطح پر آگیا اور 52.13 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن اس کے باجود مہنگے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت4 ارب85کروڑ67لاکھ روپے گھٹ گئی،تاہم کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت125.23فیصد زائد رہا۔پاکستان سٹاک ایکس چینج میں پیر کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے،جس کے باعث منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری اور منافع کے حصول کی عرض سے فروخت کے متوازی رجحانات وقفے وقفے دیکھنے میں آئے جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 33325.54 کی بلند اور33126.29پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیا یہاں تک کہ مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس16.10پوائنٹس کے اضافے سے33283.79پوائنٹس ہوگیا اسی طرح 11.77پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس14607.93پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 15.57پوائنٹس کی کمی سے23666.61پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر328کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے171کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 128کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور29میں استحکام رہا۔مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 4ارب85کروڑ67لاکھ روپے سے گھٹ کر 63کھرب 91کروڑ82لاکھ روپے ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -