ملک کیلئے بڑا اعزاز، نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا متفقہ چیئر مین منتخب

ملک کیلئے بڑا اعزاز، نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا متفقہ چیئر مین منتخب

  

اسلام آباد(آن لائن)قومی احتساب بیورو کو سارک اینٹی کرپشن فورم کا سربراہ منتخب کردیا گیا، نیب ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیب نہ صرف پاکستان بلکہ پورے سارک ممالک کے لیے رول ماڈل ہے، سارک اینٹی کرپشن فورم میں نیب کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا جو نیب کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت سمیت سارک ممالک نے نیب کی کارکردگی کو خوب سراہا بیان کے مطابق نیب کی نمایاں کارکردگی کے پیش نظرٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان ورلڈ اکنامک فورم، پلڈاٹ اور مشال پاکستان جیسی نامور قومی اور بین الاقوامی تنظیموں نے بھی نیب کی کارکردگی کو سراہا۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کے ساتھ چین نے کرپشن کے خاتمے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر سائن کئے جبکہ تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک مشترکہ تحقیقاتی نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

نیب،چیئرمین

مزید :

صفحہ آخر -