پی ٹی آئی مشکل گھڑی میں لسانیت کو فروغ نہ دے، مرتضی وہاب
کراچی (این این آئی)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے عالمی وبا کورونا پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے متضاد بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پی ٹی آئی والے ہوش کے ناخن لے۔پی ٹی آئی رہنما ایک بار پھر لسانیت کو فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ سیاست کے لیے وقت پڑا ہے عوام کی جانوں کو بچانے کی تدبیر کریں، اگر سندھ حکومت کی مدد نہیں کرسکتے تو کم ازکم عوام کو گمراہ بھی نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پر الزام لگایا جاتا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہمارے فیصلے ضرورت سے زیادہ ہیں، الزام لگایا جاتا ہے کہ کورونا پازیٹو کی تعداد غلط بتائی جارہی ہے اور ہمارے فیصلے کراچی دشمنی پر مبنی ہیں۔ حکومت لاعلم ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد198 ہوچکی ہے، اتنی اموات کے بعد بھی پی ٹی آئی کے لوگ کہتے ہیں کہ پریشان ہونے کی بات نہیں ہے۔
مرتضی وہاب