کراچی،دکان میں ڈکیتی کرنیوالے سی ٹی ڈی کے 5اہلکار نوکری سے برطرف

کراچی،دکان میں ڈکیتی کرنیوالے سی ٹی ڈی کے 5اہلکار نوکری سے برطرف

  

کراچی (آئی این پی) کراچی میں کچھ روز قبل دکان سے لاکھوں روپے لوٹنے والے سی ٹی ڈی کے اہلکار نکلے۔ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپار ٹمنٹ غلام سرور ابڑو کے مطابق سی ٹی ڈی کے 5 اہلکاروں کو ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے پر نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ نکالے جانیوالے اہلکاروں نے 6 مئی کو ایک دکان میں 3 لاکھ روپے نقد لوٹے اور دکاندار پر تشدد کرکے اسے اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ کچھ دیر بعد اسے واپس لے آئے اور مزید 90 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ملزم پولیس اہلکاروں کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر ٓگئی ہے۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف سائٹ بی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایس سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا تاہم وہ فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی اہلکار

مزید :

صفحہ آخر -