فوادچودھری کی اسمبلی اجلاس میں عدم شرکت مضحکہ خیز، نفیسہ شاہ

  فوادچودھری کی اسمبلی اجلاس میں عدم شرکت مضحکہ خیز، نفیسہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ فواد چودھری کااسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے۔ حکومتی وزراء لاک ڈاؤن کھولنے کی حمایت کرتے ہیں تاہم اجلاس میں شرکت سے کتراتے ہیں۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ فواد چودھری فیصلہ اپنی ہی حکومت کے فیصلے پر سوالیہ نشان ہے، فرنٹ لائن ورکرز اس وقت کورونا سے لڑ رہے ہیں اور وزراء ڈر کے مارے اجلاس میں نہیں آ رہے۔انہوں نے کہاکہ فواد چودھری بتائیں اجلاس دباؤمیں آکر بلایا گیا تو حکومت نے کس دباؤ میں آکر لاک ڈاؤن کھولا؟ کیا بغیر نگرانی کے لاک ڈاؤن کھولنے سے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالا گیا۔
نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -