تاجر حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کریں: حاجی محمد حنیف

تاجر حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کریں: حاجی محمد حنیف

  

لاہور(کامرس ڈیسک)تمام تاجر حکومتی اقدامات پر مکمل عمل کرتے ہوئے صبح پانچ بجے سے شام بجے تک کاروبار کریں گے اور اس دوران بھی وہ حکومتی اقدامات پر عمل طور پر عمل کریں گے۔اس سلسلے میں ریڈی میڈ گارمنٹس لاہور کے تاجروں کا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز حاجی نذیر پیلس میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت حاجی محمد حنیف صدر شاہ عالم مارکیٹس بورڈ و صدر ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن رنگ محل نے کی اس موقع پر تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر طے پایا گیا کہ اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر بلڈنگ کے آگے ہاتھ دھونے کے لئے پانی کا کولر اور سینٹائزرز بھی رکھے جائیں گے تاجروں نے عوام سے بھی اس حوالے سے کہا کہ وہ خود بھی شاپنگ کے دوران حفاظتی اقدامات بروئے کار لائیں اجلاس میں نعیم حنیف، چوہدری مقصود احمد جنرل سیکرٹری، چوہدری سجاد، محمد فیاض، سیٹھ فرحان شفیق،توصیف نثار، فرحان علی چوہدری، شاہدنذیر، عارف محمود،شفیق پپو، انیس یونس،ندیم سلیم،محمود الحسن ککو، اسد عثمان، محمد رضوان، ناصر محمود، حافظ ذوالفقار، شیخ محمد امجد، فیصل بٹ و دیگر نے شرکت کی۔حاجی محمد حنیف نے تاجر برادری اور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے تشکیل دئیے گئے سٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیجر اور حفاظتی قواعد و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ کروناکی وبا کو مزید بڑھنے سے روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا نے پہلے ہی تجارتی شعبے کو بے تحاشا نقصان پہنچایاہے اور اب یہ مزید نقصان برداشت کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

مزید :

کامرس -