کورونا،بحریہ ٹاؤن NDMA کے تعاون سے اہم کردار ادا کر رہا ہے

کورونا،بحریہ ٹاؤن NDMA کے تعاون سے اہم کردار ادا کر رہا ہے

  

لاہور(پ ر)بین الاقوامی سروے کا ادارہ IPSOS کے کورونا کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرنے کے سروے میں 60 فیصدشہری اور 40فیصد دیہی علاقوں میں پاکستانیوں نے بحریہ ٹاؤن کا نام لیا۔بحریہ ٹاؤن NDMA کے تعاون سے کرونا کے خلاف مہم میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔لاہور، کراچی اسلام آباد کے علاقوں میں ڈس انفیکٹ سپرے، راشن اور بحریہ ہسپتالوں میں انتہائی کم ریٹ پر ٹیسٹوں کا سلسلہ جاری ہے آئی پی ایس اوایس دنیا کی تیسری بڑی ریسرچ کمپنی ہے۔جو فروری2020 کے شروع سے ہی کورونا وائرس کے بارے میں آگاہی اور اس کے مضمرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ بہتر باخبر فیصلوں کے لیے عوامی پالیسی اداروں کی مدد کی جاسکے۔ بحریہ ٹاؤن نے ایک بار بھر اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں ملک کی خدمت میں پیش پیش رہااور ملک کی خدمت بحریہ ٹاؤن کی پالیسی کو اہم حصہ ہے۔

مزید :

کامرس -