حکومت وبا سے بچاؤ کیلئے ہومیو پیتھ کی خدمات حاصل کرے،ڈاکٹر اشرف

  حکومت وبا سے بچاؤ کیلئے ہومیو پیتھ کی خدمات حاصل کرے،ڈاکٹر اشرف

  

لاہور(پ ر)کمیونٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان کے چیئرمین ھومیوپیتھک ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری نے لاھور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے درخواست کی وائرس کی وبا سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے ھومیوپیتھک ڈاکٹرز کی بھی خدمات حاصل کی جائیں حکومت ھومیوپیتھک طریقہ علاج کی سرکاری سطح پر سرپرستی کرے ہومیوپیتھک طریقہ علاج بے ضرر اور موثر طریقہ علاج ھیکرونا وائرس سے بچاو اور علاج کے لیئے موثر ھومیوپیتھک ادویات موجود ہیں پچھلے 2 سو سال سے مختلف قسم کی وباوں میں ھومیوپیتھک ادویات سے کامیاب علاج کیا جاتا رھا ھے پوری دنیا کے بڑے بڑے ممالک کے عوام ھومیوپیتھک طریقہ علاج سے فائدہ حاصل کر رھے ھیں انگلینڈ کے شہزادہ چارلس جو کہ کرونا وائرس کا شکار ھو گئے تھے انھوں نے بھی ھومیوپیتھک ادویات سے کامیاب علاج کروایا۔

پڑوسی ملک بھارت میں لاکھوں افراد کرونا وائرس سے بچاو کے لیے ھومیوپیتھک ادویات استعمال کر رھے ھیں ھم حکومت پاکستان سے درخواست کرتے ھیں کہ اس موذی مرض سے بچاو کے لیے ھومیوپیتھک ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کرے

مزید :

کامرس -